ناظم آباد ٹاؤن  نے نئے مالی سال کیلئے بجٹ منظور کرلیا

ناظم آباد ٹاؤن نے نئے مالی سال کیلئے بجٹ منظور کرلیا

کراچی ( اے آئی اے ) ناظم آباد ٹاؤن نے نئے مالی سال کیلئے بجٹ منظور کرلیا تفصیلات چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سیدمحمد مظفر نے مالی سال 2024 – 2025 کا دو ارب چھبیس کروڑانچاس لاکھ پچیس ہزار پانچ سو سترروپے کا بجٹ پیش کیا جسے کونسل نے بجٹ اتفاق رائے سے منظور کر لیا ہے .چیئرمین ٹاؤن نے بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایسا بجٹ تیار کیا ہے جس پر خلوص نیت کے ساتھ عمل در آمد کر کے شہریوں کی ضروریات اور ترجیحات کے مطابق ترقیاتی کام سر انجام دئے جاسکتے ہیں، صحت و صفائی، کچرا کنڈیوں کی درستی، پارکوں اور گرین بیلٹس کی بحالی، شاہراہوں، لنک روڈ اور اندرونی گلیوں کی مرمت و درستگی، اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب ہماری ترجیحات میں شامل ہیں ،انہوں نے کہا کہ آنے والے مالی سال میں ناظم آباد ٹائون نے عوام پر کوئی نیا ٹیکس نہیں عائد کیا بجٹ میں ترقیاتی کاموں کے لئے چون کروڑ چھبیس لاکھ ساٹھ ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں، جبکہ غیر ترقیاتی کاموں کے لئے ایک ارب بہتر کروڑ اکیس لاکھ تیئس ہزار نو سو ستاون روپے کی رقم رکھی گئی ہے. چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سیدمحمد مظفر نے کہا کہ میں اور میرے اراکین ناظم آباد کی ترقی کے لیئے کام کر رہے ہیں

About author