میرپورخاص میں وفاقی اردو یونیورسٹی کا کیمپس قائم کرنے کی منظوری

میرپورخاص میں وفاقی اردو یونیورسٹی کا کیمپس قائم کرنے کی منظوری

کراچی( اے آئی اے) میرپورخاص میں وفاقی اردو یونیورسٹی کا کیمپس قائم کرنے کی منظوری تفصیلات کے مطابق وفاقی اُردو یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کا بیالیسواں اجلاس شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کی زیرِ صدارت گلشن اقبال کیمپس کراچی میں منعقد ہوا جس میں میر پور خاص میں نیا کیمپس کھولنے کی اصولی منظوری دی گئی ہے۔ اجلاس میں اسلام آباد کیمپس کے شعبہ تجارت کے بی ایس،ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام( ADP ) ، بی ایس (چار سالہ پروگرام) ، بی ایس(سال سوم) ، بی ایس، معاشیات ڈیٹاسائنس ( چار سالہ پروگرام ) کی منظوری دی گئی ہے اور ایم ایس ، ایم فل اور پی ایچ ڈی کی ڈگریوں کی توثیق کی گئی ہے اور داخلہ پالیسی برائے سال 2025 کو منظور کیا گی ہے ۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی پوسٹ گریجویٹ اور انڈر گریجویٹ پالیسی کی منظوری دی گئی ہے ۔جامعہ کے گلشن اقبال کیمپس میں شعبہ ابلاغِ عامہ اور عبدالحق کیمپس میں شعبہ کمپیوٹر سائنس کے آغاز کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ جامعہ میں پروفیشنل ڈویلپمنٹ سینٹر (PDC) کے قیام کی بھی منظوری دی گئی ہے

About author