مسعود پزشکیان ایران کے نئے صدر منتخب
— July 6, 2024
تہران ( اے آئی اے ) مسعود پزشکیان ایران کے نئے صدر منتخب تفصیلات کے مطابق ایرانی صدارتی انتخابات میں مسعود پزشکیان کامیاب ہوگئے ہیں 70 سالہ مسعود پزشکیان ایران کے علاقے ماہ آباد میں پیدا ہوئے۔ارمیا میں ابتدائی تعلیم مکمل کرنے کے بعد، انھوں نے ایران کے اسلامی انقلاب سے پہلے تبریز یونیورسٹی سے طب کی تعلیم حاصل کی۔ مسعود پزشکیان ایک ہارٹ سرجن ہیں اور سابق وزیر صحت بھی رہ چکے ہیں، وہ پانچ بار ایران کی پارلیمنٹ کے رکن اور ایک بار اس کے نائب صدر بھی رہ چکے ہیں۔