پاکستان ریلوے کا مسافر ٹرینوں کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ

پاکستان ریلوے کا مسافر ٹرینوں کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ

لاہور ( اے آئی اے ) پاکستان ریلوے کا مسافر ٹرینوں کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے نے 22 مسافر ٹرینوں کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے. ریلوے حکام کے مطابق 22 مسافر ٹرینیں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلائی جائیں گی، آؤٹ سورس کی جانے والی مسافر ٹرینوں میں قراقرم ایکسپریس، گرین لائن، ہزارہ ایکسپریس، کراچی ایکسپریس، شالیمار ایکسپریس شامل ہیں۔ کوئٹہ تا کراچی چلنے والی واحد مسافر ٹرین بولان میل کو بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلایا جائے گا۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ مسافر ٹرینوں کو آؤٹ سورس کرنے کا مقصد مسافروں کو سہولیات فراہم کرنا ہے، مسافر ٹرینوں کی اوور سورسنگ کیلئے اشتہار بھی دے دیا گیا ہے، خواہشمند افراد یکم اگست صبح 11 بجے تک درخواستیں دے سکیں گے۔

About author