صدر مملکت نے الیکشن (ترمیمی) بل 2024ء کی منظوری دیدی
— July 8, 2024
اسلام آباد ( اے آئی اے ) صدر مملکت نے الیکشن (ترمیمی) بل 2024ء کی منظوری دیدی تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے الیکشن (ترمیمی) بل 2024ء کی منظوری دیدی ہے. الیکشن ترمیمی بل کے ذریعے الیکشن ایکٹ 2017ء کے سیکشن 140 میں ترامیم کی گئی ہیں، ترمیم کے بعد الیکشن ٹریبونل میں حاضر سروس جج کی تعیناتی کی صورت میں متعلقہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے مشاورت کی جائے گی۔صدر مملکت نے بل کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی، صدر مملکت کی منظوری کے بعد الیکشن بل ایکٹ کی صورت اختیار کر گیا، الیکشن ترمیمی بل قومی اسمبلی سے 28 جون اور سینیٹ سے 8 جولائی کو پاس ہوا تھا۔