بنگلہ دیش میں طلبہ کے احتجاج کو روکنے کیلئے ملک بھر میں کرفیو نافذ
— July 19, 2024
ڈھاکا ( اے آئی اے ) بنگلہ دیش میں طلبہ کے احتجاج کو روکنے کیلئے ملک بھر میں کرفیو نافذ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش میں سرکاری نوکریوں میں کوٹہ سسٹم کے خلاف طلبہ کے احتجاج میں مزید شدت آگئی ہے اور پولیس کے ناکام ہونے پر حکومت نے ملک بھر میں کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کردیا اور فوج کو طلب کرلیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کی وزارت داخلہ نے ملک بھر میں کرفیو کے نفاذ اور فوج کی تعیناتی کا سرکلر جاری کردیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ امن و عامہ اور ملک بھر میں شہریوں کی سلامتی کے لیے سندھیا ایکٹ کے تحت اسپیشل پاور ایکٹ 1974 کے مطابق کرفیو کے نفاذ پر فوری طور پر عمل درآمد ہوگا