صدر جوبائیڈن امریکی صدارتی دوڑ سے دستبردار

صدر جوبائیڈن امریکی صدارتی دوڑ سے دستبردار

واشنگٹن ( اے آئی اے ) صدر جوبائیڈن امریکی صدارتی دوڑ سے دستبردار تفصیلات کے مطابق امریکا کے صدر جوبائیڈن نے دوسری مدت کے لیے جاری اپنی انتخابی مہم ختم کرتے ہوئے امریکی صدارتی دوڑ سے دستبرداری کا اعلان کردیا ہے . جوبائیڈن نے امریکی قوم کے نام جاری بیان میں کہا کہ ‘آپ کے صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے پر مجھے بڑا فخر ہے اور میرا ارادہ دوبارہ صدارت کے لیے انتخاب میں حصہ لینا تھا، میرا ماننا ہے کہ یہ میری پارٹی اور میرے ملک کے بہترین مفاد میں ہے کہ میں انتخاب نہ لڑوں اور بحیثیت صدر میں اپنی بقیہ مدت کے دوران اپنے فرائض انجام دینے کے لیے پوری توجہ دوں. ڈیموکریٹس سے تعلق رکھنے والے 81 سالہ جوبائیڈن نے اپنی جگہ نائب صدر کملا ہیرس کو پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار نامزد کرنے کی حمایت کی ہے . انہوں نے کہا کہ میرا 2020 میں پہلا فیصلہ کملا ہیرس کو پارٹی کی نامزدگی کے تحت بطور نائب صدر منتخب کرنا تھا اور یہ میرا بہترین فیصلہ تھا اور آج میں اپنی مکمل حمایت اور توثیق کرنا چاہتا ہوں کہ کملا ہیرس رواں برس ہماری پارٹی کی امیدوار ہوں

About author