وزیراعظم ہاؤس کی مینٹیننس سی ڈی اے کے سپرد

وزیراعظم ہاؤس کی مینٹیننس سی ڈی اے کے سپرد

اسلام آباد ( اے آئی اے ) وزیراعظم ہاؤس کی مینٹیننس سی ڈی اے کے سپرد تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (پی ڈبلیو ڈی) کی تحلیل کے فیصلے کے بعد وزیراعظم ہاؤس اور وزیراعظم اسٹاف کالونی کی مینٹیننس کی ذمہ داری کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے سپرد کردی گئی ہے. وزیراعظم ہاؤس سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق وزیراعظم ہاؤس کی مینٹیننس کی ذمہ داری سی ڈی اے کو سونپ دی گئی ہے۔ اب وزیراعظم ہاؤس اور وزیراعظم اسٹاف کالونی کی مینٹیننس سی ڈی اے اسلام آباد کی ذمہ داری ہوگی اور مینڈیٹ کی منتقلی کے لیے پندرہ دن کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی گئی ہے۔

About author