دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ کریں گی
— July 24, 2024
اسلام آباد ( اے آئی اے ) دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ کریں گی ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل پیٹریشیا سکاٹ لینڈ 28 جولائی سے 2 اگست 2024 تک پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ کریں گی، وہ حکومت پاکستان کی دعوت پر پاکستان آرہی ہیں۔ دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل پاکستان کی قیادت، کابینہ کے ارکان، یوتھ لیڈرز سے ملاقاتیں کریں گی، سیکرٹری جنرل سول سوسائٹی کے نمائندوں اور دیگر سٹیک ہولڈرز سے بھی ملیں گی۔ اس موقع پر پاکستان اور کامن ویلتھ کے درمیان مشترکہ مفاد کے دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی بات ہوگی، قومی ترقیاتی منصوبے کی حمایت، نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور تجارت و سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر غور کیا جائے گا۔