دھرنا پاکستانی عوام کے بنیادی حقوق کے لیئے ہے، حافظ نعیم الرحمٰن

دھرنا پاکستانی عوام کے بنیادی حقوق کے لیئے ہے، حافظ نعیم الرحمٰن

دھرنا پاکستانی عوام کے بنیادی حقوق کے لیئے ہے، حافظ نعیم الرحمٰن
 راولپنڈی ( اے آئی اے ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ دھرنا پاکستانی عوام کے بنیادی حقوق کے لیئے ہے۔ جو  پورے پاکستان اور نوجوانوں کی امید ہے جو پاکستان کی تاریخ بدل دے گا۔ ان خیالات اظہر امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے لیاقت باغ روڈ پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں مہنگائی کا شکار عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔ امیر جماعت اسلامی سے اظہار یک جہتی کے لیئے خواتین خواتین کی بڑی تعداد  بھی شریک تھی۔انہوں نے کہا جماعت اسلامی کے دھرنے میں پاکستان کے ہر صوبے کی نمائندگی ہے کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ ہم تقسیم ہوں گے تو وہ طاقتور ہوں گے، ہم متحد ہوگئے تو طبقہ بدمعاشہ کو شکست ہو جائے گی اور حقیقی معنوں میں ملک اشرافیہ اور ڈکیٹروں سے آزاد ہوگا اب پاکستان کا مستقبل جماعت اسلامی سے وابستہ ہے، آئی پی پی پیز کو ہم پر مسلط کیا گیا ہے،  23 فیصد تو بین الاقوامی آئی پی پی پیز ہیں،  یہ سمجھتے ہیں ہم بے وقوف ہیں، آئی  پی پیز سے ملک کا ہر طبقہ پریشان ہے،  صرف چند لوگ خوشحال ہیں۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ہمارے مطالبات کے نتیجے میں اگر تنخواہ داروں کو ریلیف دیں گے،  پٹرول ستا کریں گے تو جان لیں دھرنا اسی صورت ختم ہو گا جب عوامی مطالبات پورے ہوں گے۔ امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھاکہ پاکستانیو میں جانتا ہوں تمھارے ووٹ  اور تمھاری آزادی کو کچلا گیا ہے،  میں تمھاری تکلیفوں کو جانتا ہوں،  میرے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالو ہم اس پاکستان کو نوجوانوں کا غریب کا پاکستان بنائیں گے۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھاکہ آئی پی پیز کی صورت میں جو ظلم کیا  ہے کیا یہ چاہتے ہیں کہ یہ دھندہ چلتا رہے، حل ہم دیتے ہیں وہ یہ ہے کہ فراڈ کی بنیاد پر بنی آئی پی پیز کو فوراً بند کیا جائے،  نیشنل گرڈ کو اپ گریڈ کریں،  انفارمیشن ٹیکنالوجی کا دور ہے ٹرمپ آئندہ بائیس سال کی سوچ رہا ہے اور ہم یہ سوچ رہے ہیں کہ ان درندوں سے کیسے جان چھڑائیں۔  ونڈ ،ہائیڈرو اور سولر کو لیکر چلیں گے۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھاکہ جنہیں کرپشن کرنی ہو وہ نہیں سمجھ سکتے ہمیں اپنے بچوں کا مستقبل چاہیے،  پنجاب میں اسکولوں کو فروخت کیا جارہا ہے،  تعلیم کو مزید کاروبار بنایا جارہا ہے،  13 ہزار اسکول فروخت نہیں کرنے دیں گے،  ابھی تو اسکول کھولیں گے تو ان پر بھی بجلی کے بم گریں گے،  پہلے ہی دو کروڑ بچے اسکول سے باہر ہیں،  ہمارے بچوں کو پڑھنے دو،  ایک نظام کے تحت تعلیم کا حق دو۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھاکہ چھوٹی چھوٹی چیزوں پر ٹیکس بڑھا دیے ہیں یہ سلسلہ اب نہیں چلے گا، ایک ہی راستہ ہے مزاحمت کرو اور تحریک کو آگے بڑھاؤ۔ حافظ نعیم الرحمان نے کراچی،  لاہور،  پشاور اور کوئٹہ کے امرا کو بھی مخاطب کیا کہ آپ دھرنے دینے کے لیے تیار ہو کیا وہاں بھی ایسے دھرنے دے سکتے ہیں،  جگہ کا انتخاب کریں اعلان میں کروں گا۔ کراچی،  لاہور،  پشاور اور کوئٹہ والے بھی تیاری کریں،  چاروں صوبائی ہیڈکوارٹر پر دھرنے ہوں گے،  راولپنڈی اور اسلام آباد بھی دھرنے چلیں گے۔ دھرنا قوم کی امید بن چکا ہے اس لیے ہمت کریں تاکہ نوجوان مایوس نہ ہوں،  کوئی بھی آندھی طوفان جماعت اسلامی کا راستہ نہیں روک سکتی،  جماعت اسلامی کے کارکنوں کو کوئی حکومت شکست نہیں دے سکتی ہے

About author