سعودی ایئرلائن کا پاکستان کیلئے بین الاقوامی روٹس پر 50 فیصد رعایت دینے کا اعلان

سعودی ایئرلائن کا پاکستان کیلئے بین الاقوامی روٹس پر 50 فیصد رعایت دینے کا اعلان

ریاض ( اے آئی اے ) سعودی ایئرلائن نے پاکستان کیلئے بین الاقوامی روٹس پر 50 فیصد رعایت دینے کا اعلان ترجمان سعودی ایئرلائن کے مطابق پاکستان ودیگر ممالک کیلئے 50 فیصد رعایت پروموشنل پیشکش ہے، سعودیہ ایئر لائن کے ترجمان نے کہا کہ یہ اقدام سعودیہ کی جانب سے اپنے مسافروں کو سال بھر خصوصی ڈیل اور مسابقتی نرخوں کی فراہمی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ سعودی ایئرلائن نے کہاکہ پاکستانی مسافروں کو سعودی ممالک سے جوڑے گی مسافروں کو 96 گھنٹے تک قیام، مختلف علاقوں میں سفر، عمرہ ادائیگی کی سہولت ملے گی،پاکستانی مسافر پیشکش سے فائدہ اٹھانے کیلئے 31 اگست تک ٹکٹ بک کراسکتے ہیں

About author