صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 26 اگست کو طلب کر لیا
— August 24, 2024
اسلام آباد ( اے آئی اے ) صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 26 اگست کو طلب کر لیا تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 26 اگست پیر شام 5 بجے طلب کرلیا ہے. ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 (1) کے تحت طلب کیا ہے۔توقع ہے کہ سینٹ کا اجلاس بھی 26 اگست کو ہو گا۔