نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے لاہور تا اسلام آباد ایم 2 موٹروے پر ٹول ٹیکس میں اضافہ کردیا
— August 26, 2024
اسلام آباد ( اے آئی اے ) نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے لاہور تا اسلام آباد ایم 2 موٹروے پر ٹول ٹیکس میں اضافہ کردیا تفصیلات کے مطابق این ایچ اے کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق کار، جیپ اور ٹیکسیوں کے لیے ٹول ٹیکس میں 3 روپے 39 پیسے فی کلو میٹر اضافہ کیا گیا ہے، ایم 2 پر ویگن کے ٹول ٹیکس میں 5 روپے 66 پیسے فی کلومیٹر اضافہ کیا گیا ہے، لاہور تا اسلام آباد موٹروے پر بسوں کے ٹول ٹیکس میں7 روپے 93 پیسے فی کلومیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اسی طرح ایم 2 پر مختلف کیٹیگیری کے ٹرکوں کے ٹول ٹیکس میں 11 سے 19 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔