جاپان میں ہنگامی حالت کی وارننگ جاری ، سمندری طوفان کا خطرہ

جاپان میں ہنگامی حالت کی وارننگ جاری ، سمندری طوفان کا خطرہ

 

ٹوکیو ( اے آئی اے ) جاپان میں طاقتور ترین سمندری طوفان شانشان کے خطرے پر ہنگامی حالت کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ جس کے بعد کیوشو میں درجنوں مقامی اور سیکڑوں بین الاقوامی پروازیں منسوخ اور متعدد ٹرینیں بدھ سے جمعہ تک روک دی گئیں ہیں اور سمندری طوفان سے متاثر ہونے والے علاقوں سے 8 لاکھ سے زائد افراد کے انخلا کے احکامات دیدیے گئے، سمندر سے متصل علاقوں میں درجنوں فیکٹریاں بند کردی گئی ہیں۔ طوفان کے زیر اثر جنوب مغربی ساحلی علاقوں میں شدید بارشیں جاری ہیں، طوفان 180 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ جزیرے کیوشو کی طرف بڑھ رہا ہے۔ آئندہ ایک دو روز میں کیوشو جزیرے سے ٹکرانے کے بعد یہ طوفان ٹوکیو سمیت مشرقی اور وسطی جاپان کے علاقوں کی طرف جانے کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق طوفانی ہواؤں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

About author