ریل کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان
— September 21, 2024
کراچی ( اے آئی اے ) پاکستان ریلویز نے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کر دیا تفصیلات کے مطابق محکمہ ریلویز کے مطابق ایکسپریس اور میل ٹرینوں کی تمام اے سی کلاسز کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کی گئی ہے،تمام پسنجر ٹرینوں کی اکانومی کلاس کے لیے بھی کرایوں میں 10 فیصد کمی کردی گئی ہے۔ پاکستان ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ریلوے کے کرایوں میں کمی کا اطلاق 23 ستمبر سے ہوگا