لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک آئی ایس آئی کے سربراہ تعینات

لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک آئی ایس آئی کے سربراہ تعینات

اسلام آباد ( اے آئی اے ) لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک آئی ایس آئی کے سربراہ تعینات تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک آئی ایس آئی کے نئے سربراہ تعینات کردیئے گئے ہیں. لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک اس وقت جی ایچ کیو میں ایڈجوٹنٹ جنرل کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں اور وہ 30 ستمبر کو اپنی نئی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک اس سے پہلے بلوچستان میں انفنٹری ڈویژن اور وزیرستان میں انفنٹری بریگیڈ کمانڈ کرچکے ہیں، اس کے علاوہ وہ چیف انسٹرکٹر این ڈی یو اور انسٹرکٹر کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ بھی تعینات رہ چکے ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل عاصم فورٹ لیون ورتھ اور رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز کے گریجویٹ بھی ہیں، وہ اپنے کورس میں اعزازی شمشیر بھی حاصل کرچکے ہیں.

About author