جے پی ایم سی میں ایک سال کے دوران تین سو کامیاب روبوٹک سرجری کی گئیں ، پروفیسر شاہد رسول
— October 6, 2024
کراچی ( اے آئی اے ) جے پی ایم سی میں ایک سال کے دوران تین سو کامیاب روبوٹک سرجری کی گئیں تفصیلات کے مطابق جناح اسپتال کراچی میں روبوٹک سرجری کے ابتدائی ایک سال کے دوران گائنی ،یورولوجی سمیت جنرل سرجری کے تین سو کامیاب آپریشن کیے گئے ہیں. کراچی کے جناح ہسپتال میں 4 اکتوبر 2023 کو اس ٹیکنالوجی کا آغاز کیا گیا تھا۔ ۔جناح اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول کے مطابق روبوٹک سرجری ایک محفوظ اور کامیاب طریقہ علاج ہے. پروفیسر شاہد رسو نے کہا کہ خوش آئند بات یہ ہے کہ اس دوران کسی مریض کی ہلاکت نہیں ہوئی ہے ۔روبوٹک سرجری کے ذریعے یورولوجی، جنرل سرجری اور گائنی سمیت مختلف شعبہ جات میں آپریشنز کیے گئے ہیں۔ ان میں سلیف گیسٹریکٹومی، بڑی آنت کے کینسر کی سرجری، ہرنیا، اور پتہ نکالنے کے کامیاب آپریشن شامل ہیں۔ ان سرجریز کے دوران نہ صرف مریضوں کی صحت یابی جلد ہوئی بلکہ پیچیدگیاں بھی کم دیکھنے میں آئیں۔ روبوٹک سرجری کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں چھوٹے کٹ کے ذریعے آپریشن ہوتا ہے، خون کا ضیاع کم ہوتا ہے اور مریض جلد صحت یاب ہو جاتے ہیں۔ انسانی کلائی 180زاویے سے گھومتی ہے جبکہ روبوٹک سسٹم 360 کے زاویے سے گھومنے کی صلاحیت رکھتی ہے،اس ٹیکنالوجی کو مزید فروغ دینے کے لیے بیرون ملک سے ماہرین نے مقامی ڈاکٹروں کی تربیت کے لیے ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا ہے