امریکہ میں سیلاب سے سیکڑوں افراد ہلاک
— October 7, 2024
واشنگٹن( اے آئی اے ) امریکہ میں سیلاب سے سیکڑوں افراد ہلاک تفصیلات کے مطابق امریکہ کی 6 ریاستوں میں سیلاب سے 223 افراد ہلاک جبکہ سیکڑوں لاپتا ہو گئے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق شمالی کیرولائنا میں سب سے زیادہ تباہی ہوئی جہاں 106 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔سیلاب کی وجہ سے 7 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہیں اور سیکڑوں افراد لاپتا ہوچکے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تقریباً 300 لاپتا افراد کی رپورٹوں پر کارروائی کی گئی ہے اور ان میں سے 270 افراد صحت مند ہیں