اسلام آباد میں زمین سے بور کے ذریعے مفت پانی نکالنے پر پابندی
— March 17, 2024
اسلام آباد ( اے آئی اے ) اسلام آباد میں زمین سے بور کے ذریعے مفت پانی نکالنے پر پابندی تفصیلات کے مطابق اسلام آ باد میں ایم سی آئی نے زمین سے بور کے ذ ریعے مفت پانی نکالنے پر پابندی لگادی ہے اور زمین سے پانی نکالنے پر بھی ٹیکس لگادیا گیا ہے، ایم سی آئی نے موٹر کی ہارس پاور /پانی سپلائی کے قطر کے اعتبا ر سے کیٹگریز کے الگ الاگ واٹر چارجز مقرر کردیے۔ آئندہ بور کا پانی مفت استعمال نہیں کیا جاسکے گا۔