اقوامِ متحدہ کا ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنیکے فیصلہ کا خیرمقدم

اقوامِ متحدہ کا ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنیکے فیصلہ کا خیرمقدم

un

نیویارک  (اے آ ئی اے ) اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے امریکہ اور یورپی یونین کی جانب سے ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنے کے فیصلہ کا خیرمقدم کیا ہے۔ بان کی مون نے اسے ایک سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ فریقین نے اس حوالے سے اپنے اپنے وعدوں کو پورا کیا۔ برطانوی وزیرِ خارجہ فلپ ہومونڈ نے اسے مسلسل ڈپلومیسی کی فتح قرار دیا۔ فرانسیسی وزیرِ خارجہ فرانک والٹر کا کہنا تھا کہ وہ خطے کے دیگر مسائل کے حل کے لیے ایران سے ایسے ہی ‘تعاون کے جذبے’ کی اْمید کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ امن اور استحکام کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ ادھر اسرائیل کے وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ایران ابھی بھی جوہری ہتھیار حاصل کرنا چاہتا ہے۔ واشنگٹن میں ایوان نمائندگان کے رپبلکن سپیکر پال رائن نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے حوالے سے دنیا کی معروف ریاست اسے دہشت گردی کی معاونت کے طور پر استعمال کرے گی۔ امریکی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ جوہری توانائی کے نگران ادارے آئی اے ای اے کی جانب اس بات کی تصدیق کرنا کہ ایران نے جوہری معاہدے پر عملدرآمد کے لیے تمام اقدامات پورے کر لیے ہیں نے پوری دنیا کو محفوظ بنا دیا ہے

About author