عوام کی مدد سے کامیاب آپریشن جاری ہے .  ڈائریکٹر جنرل  رینجرز سندھ

عوام کی مدد سے کامیاب آپریشن جاری ہے . ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندھ

DG

کراچی ( اے آ ئی اے ) ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے کہا ہے کہ عوام کی مدد سے ٹارگٹ کلرز ، بھتہ خوروں اوردیگرجرائم میں ملوث افراد کے خلاف کامیاب آپریشن جاری ہے ۔ سینیٹر شاہی سید کی زیرقیادت پختون جرگے سے ملاقات میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبرنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن کے مثبت نتائج کے ساتھ عوامی تعاون بھی بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ عوام بھی جرائم میں ملوث افراد کی اطلاع ہیلپ لائن 1101 پر دے رہے ہیں۔ آپریشن کے مثبت نتائج کے ساتھ عوامی تعاون بھی بڑھ رہا ہے۔

About author