امریکا میں پانی کی ڈرپ لگا نے سے 10 مریض ہلاک

امریکا میں پانی کی ڈرپ لگا نے سے 10 مریض ہلاک


یویارک ( اے آئی اے ) امریکا میں نرس نے پین کلر کی جگہ پانی کی ڈرپ لگادیں تفصیلات کے مطابق امریکی اسپتال میں ایک نرس کی جانب سے فینٹی نائل(پین کلر) کے بجائے نلکے کے پانی سے بھری ڈرپس لگانے کے نتیجے میں 10 مریض ہلاک ہو گئے ہیں ایک رپورٹ کے مطابق اوریگون کے ایک اسپتال میں دس مریض اس وقت ہلاک ہو گئے جب ایک نرس نے مبینہ طور پر فینٹی نائل کے اندرونی ڈرپس کو نل کے پانی سے تبدیل کر دیا ہسپتال کے متعدد اہلکاروں کا دعویٰ تھا کہ زیر بحث نرس نے مریضوں کو جراثیم والا نل کا پانی پلایا تھا جس سے اسپتال کی درد کی دوا خاص طور پر فینٹی نائل کے غلط استعمال کو ظاہر کیا گیا تھا۔رپورٹس کے مطابق مزکورہ نرس مبینہ طور پر کم از کم 2022ء سےمریضوں کو متاثر کر رہی تھی۔ اس اسکینڈل کے متاثرین خاندانوں نے میڈیا کو دیئے گئے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ اُن کے مریضوں کو دوا کی ڈرپ کی جگہ پانی کی ڈرپ لگائی تھی جس کے نتیجے میں اُن کے مریضوں کی موت انفیکشن کے سبب ہوئی

About author