یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکیج برقرار رکھنے کا فیصلہ
— April 19, 2024
اسلام آباد ( اے آئی اے ) یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکیج برقرار رکھنے کا فیصلہ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پریوٹیلیٹی اسٹورزپر و فا قی حکومت نےوزیراعظم ریلیف پیکیج جاری رکھنےکا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم ریلیف پیکیج کے تحت 5 بنیادی اشیاء پر سبسڈی برقرار رہے گی۔ چینی، آٹا، گھی،دالوں اورچاول پربی آئی ایس پی صارفین کوسبسڈی ملےگی۔یوٹیلیٹی اسٹورزپر بی آئی ایس پی صارفین کے لیےچینی کی قیمت 109روپے فی کلو ہوگی۔ بی آئی ایس پی صارفین کے لیے آٹے کا10کلوتھیلا648 روپے میں دستیاب ہوگا۔ بی آئی ایس پی صارفین کے لیے گھی کی فی کلو قیمت 393 روپے مقرر کی گئی ہے۔ وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت ماہانہ تقریبا3 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی