ب فارم کے اجراء میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ، نادرا

ب فارم کے اجراء میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ، نادرا


اسلام آباد ( اے آئی اے ) نادرا کی جانب سے ’’ب‘‘ فارم کے اجراء میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا) نے واضح کیا ہے کہ ب فارم کے اجرا کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ترجمان نادرا نے کہا کہ ب فارم کے اجرا کی پالیسی میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی زیرغور نہیں ہے۔پالیسی کے تحت پیدائش کے اندراج اور “فارم ب” بنوانے کے لئے بچے/ بچی کی عمر کی مختلف حدود مقرر ہیں جسے ڈیڈلائن سے تشبیہ دینا درست نہیں ہے۔

About author