تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ پر این ایچ ایس ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری
— October 6, 2023
مانچسٹر ( اے آئی اے ) تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ پر این ایچ ایس ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری ہے تفصیلات کے مطابق تنخواہوں میں اضافے کے مطالبہ پر این ایچ ایس ڈاکٹرز کی ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔ہڑتال کرنے والے این ایچ ایس ڈاکٹرز نے اگلے عام انتخابات تک ہڑتالوں کا سلسلہ جاری رکھنے کا عزم کیا ہے۔ ٹوری پارٹی کانفرنس کے باہر ریلی کیلئےہزاروں افراد نے مانچسٹر کا سفر بھی کیا۔برٹش میڈیکل ایسوسی ایشن کے کونسل چیئر پروفیسر فلپ بانفیلڈ جو کارروائی کو مربوط کر رہے ہیں نے کہا کہ این ایچ ایس کا عملہ اگلے عام انتخابات تک ہڑتال کرنے کیلئے تیارہے،اس کی توقع دسمبر 2024 تک اور اس کے بعد تنخواہوں میں بڑے اضافے کو حاصل کرنے کیلئے ہے۔ وزرا نے بار بار بی ایم اے کے مطالبات کو ماننے سے انکار کیا ہے۔رشی سوناک نے دلیل دی کہ ڈاکٹروں کو سرکاری شعبے میں کسی اور سے زیادہ کی پیشکش کی گئی لیکن انہوں نے انکار کر دیا۔ پروفیسر بانفیلڈ نے وزیر اعظم پر زور دیا کہ وہ تنازع کو ختم کرنے کیلئےمعتبرتنخواہ کی پیشکش کریں۔ جونیئر ڈاکٹروں نے 3 5 فیصد جبکہ کنسلٹنٹس نے 11 فیصد کا مطالبہ کیا ہے۔ مانچسٹر میں کنزرویٹو پارٹی کی کانفرنس کے باہر بی ایم اے کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر بانفیلڈ نے کہا کہ ہم ڈاکٹروں کی آنے والی نسلوں کو مایوس نہیں ہونے دیں گے، ہم اگلے عام انتخابات تک ہڑتال کریں گے