پاکستان سے 212 اشیاء افغانستان لے جانے پر پاپندی عائد
— October 6, 2023
کراچی ( اے آئی اے ) پاکستان سے 212 اشیاء افغانستان لے جانے پر پاپندی عائد تفصیلات کے مطابق وزارت تجارت نے افغانستان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے تحت پاکستان سے 212 اشیاء افغانستان لے جانے پر پابندی لگا دی۔ ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے تحت یہ اشیاء پاکستان کے راستے افغانستان لیجانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جس کا وزارت تجارت نے ایس آر او نمبر بھی جاری کر دیا ہے۔ جن اشیاء پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں 17 اقسام کا کپڑا، تمام اقسام کی گاڑیوں کے ٹائرز، چائے کی پتی، کاسمیٹکس اور ٹوائلٹ میں استعمال کی جانے والی درجنوں اقسام کی اشیاء شامل ہیں ۔اسی طرح نٹس، خشک اور تازہ پھل، ہوم ایپلائنسز جن میں فریج، ریفریجریٹر، ایئر کنڈشنر، جوسر، مکسر بلینڈر شامل ہیں ان پر بھی افغانستان لے جانے کی پابندی لگا دی گئی ہے۔ اداروں کو پابندی پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دیا گیا ہے۔