جامعہ کراچی اور ڈاکٹر پنجوانی ٹرسٹ کے مابین میڈیکل کالج اور اسپتال کی تعمیر کیلئے اتفاق
— August 2, 2023
کراچی ( اے آئی اے ) جامعہ کراچی اور ڈاکٹر پنجوانی میموریل ٹرسٹ کے مابین کراچی میڈیکل کالج اور ٹیچنگ اسپتال کی تعمیر و قیام کے سلسلے میں اصولی اتفاق ہوگیا ہے اور کراچی یونیورسٹی میڈیکل کالج کے قیام کے سلسلے میں جامعہ کراچی کی انتظامیہ اور ڈاکٹر پنجوانی میموریل ٹرسٹ معاہدے پر کام شروع کررہے ہیں اس بات کا اعلان گذشتہ روز وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی میں وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق اور ڈاکٹر پنجوانی میموریل ٹرسٹ کی سربراہ نادرہ پنجوانی کی موجودگی میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا ہے