پیمراترمیمی بل منظور‘ڈس انفارمیشن ‘مس انفارمیشن پر کارروائی ہوگی

پیمراترمیمی بل منظور‘ڈس انفارمیشن ‘مس انفارمیشن پر کارروائی ہوگی


اسلام آباد ( اے آئی اے ) پیمراترمیمی بل منظور‘ڈس انفارمیشن ‘مس انفارمیشن پر کارروائی ہوگی تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ترمیمی بل 2023 اوردی پریس کونسل آف پاکستا ن ترمیمی بل 2023 کی منظوری دیدی۔پیمرا ترمیمی بل کے تحت پیمرا کونسل آف کمپلینٹ کو مزید با اختیاربنا دیا گیا۔ڈس انفارمیشن اور مس انفارمیشن پر کارروائی کی جا سکے گی۔پیمرا آرڈیننس ترمیمی بل سے متعلق قائمہ کمیٹی رپورٹ کو بل کی صورت میں پیش کیاگیا‘بل کی صورت میں براڈکاسٹر کو شفاف غیر جانبدار ریٹنگ سے متعلق ترمیم شامل کی گئی ،بل کے تحت یہ یقین دہانی لازمی کہ کوئی ڈس انفارمیشن آن ائر نہیں کی جاسکیں گی،مستند خبر سے متعلق کرنٹ افیئرز، مذہبی امور، قومی مفاد سمیت معاشرت سے تعلق رکھنے والے تمام شعبہ جات زمرے میں آئیں گے، پانچ منٹس سے زیادہ کا اشتہار نہیں چلایا جاسکے گا،ترمیمی بل میں ڈس انفارمیشن کی وضاحت بھی کردی گئی ،ڈس انفارمیشن سے مراد جان بوجھ کر غلط معلومات دینا شامل ہے ،ڈس انفارمیشن میں ذاتی، سیاسی یا مالی فوائد کیلئے کسی شخص کو بدنام کرنا شامل ہے ،ڈس انفارمیشن سے مراد وہ خبر جس میں متعلقہ فریق کا موقف شامل نہ ہو مذکورہ زمرے میں آئے گا،مس انفارمیشن سے مراد ایسی اطلاعات جو نادانستہ طور پر نشر کیا جانا شامل ہے،ایک پروگرام میں بریک کیلئے دس منٹس سے کم وقفہ نہیں ہوگا ،کسی بھی چینل کے پروگرام کا کنڈٹ ٹمپرڈ لوگو کیساتھ سوشل میڈیا پر نہیں ڈالا جاسکے گا‘ابتدائیہ کی شق پانچ میں ترمیم کرکے الیکڑانک میڈیاکو ملازمین کی بروقت تنخواہوں کی ادائیگی کا پابند بنایاگیا ہے، بروقت ادائیگی سے مراد الیکڑانک میڈیا ملازمین کو دو ماہ کے اندر کی جانے والی ادائیگیاں ہیں ، 20 اے کی نئی شق میں الیکڑانک میڈیا کے ملازمین کو تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کا پابند بنایاگیا ہے ، 20 بی کی نئی شق میں الیکڑانک میڈیا کو پیمرا اورشکایات کونسل کے تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کے تمام فیصلوں، احکامات کی پاسداری کا پابند بنایاگیا ہے۔

About author