جی20ممالک کا سربراہ اجلاس کل سے چین میں شروع ہوگا

جی20ممالک کا سربراہ اجلاس کل سے چین میں شروع ہوگا

G 20

بیجنگ ( اے آ ئی اے ) بیجنگ جی20ممالک کا سربراہ اجلاس کل سے چین میں شروع ہوگا،جس میںشرکت کے لئے عالمی رہنماؤں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، بان کی مون سمیت کئی لیڈر پہنچ گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق چین کے شہر ہینگ زہو میں کل سے شروع ہونے والے دو روزہ اجلاس میں شرکت کے لئے عالمی رہنماؤں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون ،امریکی صدر باراک اوباما، کینیڈین وزیر اعظم اور ترک صدر بیجنگ پہنچ چکے ہیں۔ عالمی رہنماؤں  کی ہینگ زہو آ مد کے موقع پر سیکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت ہیں۔ اجلاس کے مقام کے نزدیک فیکٹریاں اور پاور اسٹیشن بھی بند کردیئے گئے ہیں۔ اجلاس سے قبل چینی صدر ژی جن پنگ اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان ملاقات بھی ہوئی جس میں دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

About author