روہنگیا مسلمانوں پر مظالم ، میانمار کے سفیر کی دفتر خارجہ طلبی

روہنگیا مسلمانوں پر مظالم ، میانمار کے سفیر کی دفتر خارجہ طلبی

government of pakistan

اسلام آباد ( اے آ ئی اے ) میانمار کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور روہنگیا مسلمانوں پر تشدد کیخلاف شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا اور کہا گیا کہ تشدد کے خاتمے کے لئے مؤثر اقدامات کئے جائیں تفصیلات کے مطابق سیکرٹری خارجہ نے سفیر سے ملاقات میں یہ بھی کہا کہ روہنگیا مسلمانوں کو تحفظ فراہم کیا جائے، روہنگیا مسلمانوں پر تشدد کی تحقیقات کی جائیں اور ان گھناؤنے جرائم میں ملوث افراد کو کٹہرے میں لایا جائے۔ سفیر میانمار نے سیکرٹری خارجہ کو پاکستان کے تحفظات اپنی حکومت تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی

About author