نوازشریف کو سزایافتہ مجرم ہونے کی وجه سے ضمانت نہیں دی جاسکتی , نیب

نوازشریف کو سزایافتہ مجرم ہونے کی وجه سے ضمانت نہیں دی جاسکتی , نیب

 

اسلام آباد ( اے آئی اے ) نوازشریف کو سزایافتہ مجرم ہونے کی وجه سے ضمانت نہیں دی جاسکتی تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی سزا معطلی کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں جواب جمع کروایا گذشته روز نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرائے گئے اپنے جواب میں کہا ہے کہ نوازشریف سزایافتہ مجرم ہیں ،انہیں ضمانت پر رہا نہیں کیا جاسکتا ہے قومی احتساب بیورو ( نیب )  نے اپنے جواب میں آگاہ کیا کہ میڈیکل رپورٹس میں نواز شریف کی فوری سرجری کی سفارش نہیں کی گئی اور نه  ہی ان کی صحت ایسی تشویشناک ہے که ان کی جان کو کوئی خطرہ لاحق ہو میڈیکل رپورٹس کے مطابق نواز شریف کی جان کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے ان کی سزا معطلی کی درخواست ناقابل سماعت ہے جو خارج کی جائے  نیب نے 12 صفحات پر مشتمل جواب میں مؤقف اپنایا کہ احتساب عدالت نے تمام شواہد کے جائزے کے بعد نواز شریف کو 7 سال قیدکی سزا سنائی وہ سزا یافتہ مجرم ہیں انہیں سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا نہیں کیا جاسکتا العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل بھی زیر سماعت ہے ، سزا کے خلاف اپیل کی سماعت مقرر ہو تو سزا معطلی کی درخواست قابل سماعت نہیں ہوتی سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا معطلی کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت اب 19 جون کو ہوگی

About author