سعودی عرب میں اسکول ٹیچر کی فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق

سعودی عرب میں اسکول ٹیچر کی فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق

saudi-arabia

ریاض ( اے آ ئی اے ) سعودی عرب میں محکمہ تعلیم کے دفتر پر فائرنگ ۔ تفصیلات مطابق سعودی عرب کے جنوبی صوبے جزن کے تعلیمی ادارے میں ایک شخص نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو بھی گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ کرنے والا شخص اسکول ٹیچر ہے جس نے اپنے ساتھیوں پر فائرنگ کی تاہم تاحال فائرنگ کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔

About author