پا کستان اور قطر کے در میان ایل این جی معاہدہ طے ہو گیا
— February 13, 2016
دوحہ ( اے آ ئی اے ) پاکستان اور قطر نے صحت، تعلیم، ایل این جی، ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے شعبوں میں تعاون برھانے پر اتفاق کرتے ہوئے مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کر دیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز وزیر اعظم محمد نو از شریف اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد بن خلیفہ الثانی کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس میں دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ توانائی، سرمایہ کاری، تجارت اور دفاع سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے. ملاقات میں قطر کے وزیر اعظم شیخ عبد اللہ بن ناصر بن خلیفہ الثانی، وزیر توانائی، و دیگر کابینہ کے ارکان بھی موجود تھے جب کہ وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار ،وزیرپٹرولیم شاہد خاقان عباسی ، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی،پاکستانی سفیر شہزاد احمد بھی موجود تھے ملاقات میں دنوں ممالک کے وفود کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور سمیت، توانائی، سرمایہ کاری، تجارت اور صحت، ریڈیو ٹیلی ویژن کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے اور دونوں ممالک نے مفاہمتی یاداشتوں پر دسخط کر دیئے ہیں، پاکستان کی جانب سے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے شعبے میں تعاون بڑھانے کی یاداشت کا تبادلہ طارق فاطمی اور قطر وزیر خارجہ خالد بن محمد بن العطیہ، کے درمیان ہوا صحت کے شعبہ میں پاکستان کی جانب سے اسحاق ڈار اور قطر کی وزیر صحت نے دستخط کیے، ایل این جی کے طویل المدت معاہدے پر قطر کے پڑولیم کے نمائندے اور پاکستان کے وزیر پڑولیم شاہد خاقان عباسی نے دستخط کیے، جب کہ تعلیم کے شعبے میں پاکستان سفیر شہزاد احمد اور وزیر تعلیم نے یادشت کا تبادلہ کیا، ملاقا ت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ قطر اور پاکستان کے درمیان تجارت، توانائی، سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھایا جا سکتا ہے، پاکستان میں سرمایا کاری کے وسیع مواقع ہیںاور موضوں ترین ملک ہے، توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاروں کو پرکشش مراعات دے رہا ہے، قطر سرمایہ کار اتھارٹی پاکستان میں موقع تلاش کرے، پاکستان اور قطر کے درمیان سرمایہ کاری اور تجارت میںمیں اضافہ ہونا چاہیے، انہوں نے کہا کہ پاکستانی قطر کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں اور قطر ہماری افرادی قوت سے بھی بھر پور فائد اٹھا سکتا ہے، اس موقع پر امیر قطر نے قطر کا دورہ کرنے پر وزیرعظم شکریہ ادا کیا اور کہا کہ قطر پاکستانیوں کے لیے دوسرا گھر ہے، قطر کی ترقی میں پاکستانیوں کا کردار قابل تعریف ہے۔