شاہراہ فیصل کراچی  کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا

شاہراہ فیصل کراچی کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا

karachi

کراچی ( اے آ ئی اے ) شاہراہ فیصل ڈرگ روڈ ریلوے کراسنگ کے مقام پر سٹی میٹروپول سے ائیرپورٹ کی جانب جانے والا بند ٹریک ٹریفک کی آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا ہے. کراچی انتظامیہ کی جانب سے پہلے جاری شدہ مرمت کے منصوبہ کے مطابق مرمت کا دوسرے فیز کا کام 2 دن میں ہونا تھا. پہلے مرحلے میں پٹری کی مرمت جبکہ دوسرے مرحلے میں سڑک کی کارپیٹنگ ہونی تھی. شہریوں کو زحمت سے بچاتے ہوۓ مقررہ وقت سے قبل ہی پٹری کی مرمت و کارپیٹنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا. آج رات شاہراہ فیصل کا مذکورہ ٹریک مرمت کیلئے کل صبح 6 بجے تک دوبارہ بند کیا جانا تھا جو کہ اب نہیں کیا جائیگا. ٹریک کو تاخیر سے کھولنے سے شہریوں کو آج رات کی زحمت سے بچایا گیا ہے فیصل ڈرگ روڈ ریلوے کراسنگ کے مقام پر دوسرے فیز کے دونوں مراحل کا مکمل طور پہ کرلیا گیا ہے. مرمت سے پہلے مذکورہ شاہراہ کا یہ ٹکڑا شہریوں کیلئے بہت پریشانی کا باعث بنا ہوا تھا.ترجمان کمشنر کراچی کے مطابق شہریوں کی آسانی اور ٹریفک مروجہ روانی کیلئے شاہراہ کے اس ٹکڑے کی مرمت کا فیصلہ کیا شاہراہ فیصل کا بند ٹریک ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا

About author