مفتی منیب الرحمان نے سندھ حکومت سے مدارس سے متعلق مسودہ قانون واپس لینے کا مطالبہ کر دیا

مفتی منیب الرحمان نے سندھ حکومت سے مدارس سے متعلق مسودہ قانون واپس لینے کا مطالبہ کر دیا

Mufti-Muneeb-ur-Rahman

کراچی   ( اے آ ئی اے )  تنظیمات مدارس کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے دارالعلوم نعیمیہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سےنیا بل تشویش کا باعث ہےاور صرف مدارس کو نشانہ بنانا یکطرفہ سوچ ہے۔ ملک میں ایک سرکاری خطبہ جاری کرنے کی بات کی جاتی ہے ، یہ ان ملکوں میں ہوسکتا ہے جہاں آمریت ہو۔مدارس سے متعلق سندھ اسمبلی میں پیش کیے جانے والے مسودہ کی مخالفت کرتے ہیں ، صرف مدارس کو نشانہ بنانا یکطرفہ سوچ کا عکاس ہے۔ انہوں نے نے کہا کہ وفاق سےدینی مدارس کی رجسٹریشن کا مسئلہ خوش اسلوبی سےطے پا رہا ہے، سندھ حکومت کو چاہیے کہ اس مسودے کو فوری واپس لے،وزیراعلیٰ سندھ اپنے لیے نئے مسائل کھڑے نہ کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نفرت انگیز تقاریر پر پابندی عائد کی جائے۔

About author