وزارت صحت اور نادرا میں یونیورسل ہیلتھ انشورنس کوریج معاہدہ
— May 20, 2021
اسلام آباد ( اے آئی اے ) وزارت صحت اور نادرا میں یونیورسل ہیلتھ انشورنس کوریج معاہدہ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز وزارت قومی صحت اور نادرا کے مابین یونیورسل ہیلتھ انشورنس کوریج کے حوالے سے معاہدے ہوا ہے معاہدے پر وفاقی سیکرٹری قومی صحت عامر اشرف خواجہ اور نادر ا کے قائم مقام چیئرمین بریگیڈئر (ر )خالد لطیف نے دستخط کئے ہیں نادرا وزارت قومی صحت کو خاندانوں کی شناخت ، بائیو میٹرک تصدیق ، خاندان رجسٹریشن ، مریض کی اطمینان کی تشخیص ، پروگرام کے تیسرے فریق مانیٹر اور دیگر اعداد و شمار سے متعلقہ خدمات شامل ہیں نادرا معاہدہ کے تحت سہولت پروگرام کو 5 سال کیلئے اپنی مختلف خدمات فراہم کرے گا