کے فور منصوبے کی تکمیل میں واپڈا سے بھرپور تعاون کرینگے ، ایم ڈی کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ

کے فور منصوبے کی تکمیل میں واپڈا سے بھرپور تعاون کرینگے ، ایم ڈی کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ


کراچی ( اے آئی اے ) کے فور منصوبے کی تکمیل میں واپڈا سے بھرپور تعاون کریں گے تفصیلات کے مطابق منیجنگ ڈائریکٹر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ انجینئر سید صلاح الدین نے یقین دلایا ہے کہ کراچی کے شہریوں کو پانی کی مزید بہتر فراہمی کے لیے ’’کے فور‘‘ سمیت دیگر جاری منصوبے جلد از جلد مکمل کرنے کے لئے ہر ممکن اقدام اور کے فور کی فوری تکمیل میں واپڈا سے بھرپور تعاون کیا جائے گا،وہ گذشتہ روز چیئرمین واپڈا لیفٹننٹ جنرل (ر) سجاد غنی سے گریٹر کراچی بلک واٹر سپلائی ا سکیم (کے فور) پراجیکٹ آفس میں ملاقات کرکے اس منصوبے کے پہلے مرحلے پر پیش رفت کا جائزہ لے رہے تھے،چیئرمین واپڈانے کہا کہ واٹر بورڈ سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ سے مل کر کے فور جلد از جلد مکمل کریں گے، یہ منصوبہ جلد مکمل کرنا ہماری ترجیحات میں ہے، فوری تکمیل کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جارہے ہیں، منصوبہ اپنے مقررہ وقت میں مکمل ہوگا واضح رہے کہ کے فور منصوبہ کراچی کو کینجھر جھیل، دریائے سندھ سے یومیہ 650 ملین گیلن پانی کی فراہمی کے لئے تشکیل دیا گیا ہے، جب کہ اس کے پہلے مرحلے کی تکمیل سے کراچی کو 260 ملین گیلن یومیہ پانی فراہم کیا جاسکے گا۔

About author