بنگلہ دیشی سیاسی قونصلر کو پاکستان چھوڑنے کا حکم
— January 6, 2016
اسلام آباد (اے آ ئی اے ) پاکستان نے ملک دشمن سرگرمیوں اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کوششوں میں ملوث ہونے پر بنگلہ دیش کی سیاسی قونصلر موشومی رحمان کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دید یا۔ ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان نے ملک دشمن سرگرمیوں اور سفارتی آداب کی خلاف ورزی پر بنگلہ دیش کی سفیر و سیاسی قونصلرکو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیدیا۔ بنگلہ دیش کی سیاسی قونصلر موشومی رحمان کو 72 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش نے گزشتہ ماہ پاکستانی سفارتکار فارینہ کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک بدر کردیا تھا