کراچی اسٹاک ایکسچینج کا نام (پی ایس ایکس) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کردیا گیا
— January 11, 2016
کراچی (اے آ ئی اے ) کراچی اسٹاک ایکسچینج کا نام (پی ایس ایکس) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کردیا گیا ہے . کراچی اسٹاک ایکسچینج کی نئی ویب سائٹ کا نام بھی (پی ایس ایکس) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کردیا گیا ہے۔ اب کراچی اسٹاک ایکسچینج کے شیئرز (پی ایس ایکس ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے) کے زریعے دیکھے جاسکیں گے۔ یاد رہے کہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد اسٹاک ایکس چینج کے ناموں کو تبدیل کر کے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کیا گیا ہے جس کے بعد اب تینوں اسٹاک مارکیٹیں پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے نام سے پہچانی جائیں گی۔