ڈاکٹر عاصم حسین مزید 10 روز کے لیے نیب کے حوالے

ڈاکٹر عاصم حسین مزید 10 روز کے لیے نیب کے حوالے

dr asim

کراچی   (اے آ ئی اے )   احتساب عدالت نے سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کومزید 10 روز کے لیے نیب کے حوالے کر دیا ہے  تفصیلات کے مطابق وفاقی احتساب عدالت نے کرپشن کے الزام میں گرفتار سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کے مقدمہ کی سماعت کے دوران انویسٹی گیشن آفیسر نے ڈاکٹر عاصم حسین کے طبی معائنے کی رپورٹ عدالت میں پیش کی  اورڈاکٹر عاصم حسین سے مزید ہونے والی تفتیش سے عدالت کو آگاہ کرتے ہوئے مزید 14 روزہ ریمانڈ کی درخواست کی جب کہ ڈاکٹر عاصم حسین کے وکلاء نے مزید ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ گزشتہ سماعت پر تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ اس نے ڈاکٹر عاصم کے مقدمہ کی 80 فیصد تفتیش مکمل کر لی ہے جب کہ تفتیشی افسر 14 روزہ ریمانڈ کے باوجود 20 فیصد تفتیش نہیں کر سکا ہے لہذا عدالت مزید ریمانڈ کے بجائے ڈاکٹر عاصم حسین کو جیل بھیج دے تاہم عدالت نے تفتیشی افسر کو مزید 10 روز کا ریمانڈ د ے دیا اس سے قبل عدالت عاصم حسین کو سخت سیکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ان کے اہل خانہ اور وکلاء پہلے سے موجود تھے۔

About author