سابق صدر پاکستان جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی طبعیت اچانک خراب ہونے پر آئی سی یو منتقل
— February 11, 2016
کراچی ( اے آ ئی اے ) سابق صدر پاکستان جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کا بلڈ پریشر ہائی ہو جانے کے با عث انہیں علاج کیلئے پی این ایس شفا کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کو آئی سی یو میں منتقل کر دیا گیا ہے، اور ان کے ذاتی معالجین کو بھی اسپتال طلب کر لیا گیا ہے۔ آل پاکستان مسلم لیگ کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سابق صدر پاکستان جنرل (ر) پرویز مشرف کی طبیعت ٹھیک ہے، کوئی پریشانی کی بات نہیں، اسپتال میں ان کے مختلف ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔