شیخ انصر اسلام آباد کے میئر منتخب
— February 15, 2016
اسلام آباد ( اے آ ئی اے ) وفاقی دارلحکومت کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ ن نے میدان مارلیا ہے ۔غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق حکمران جماعت کا پورا پینل کامیاب ہو گیاہے. اور مسلم لیگ ن کے شیخ انصر 49 ووٹ لے کر آسلام آباد کے میئر منتخب ہو گئے ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے خرم راجہ 26 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ ڈپٹی میئر کیلئے پاکستان مسلم لیگ ن کے چوہدری رفعت ،ذیشان شاہ اور اعظم شاہ کامیاب ہو گئے ہیں ۔