سعودی انسداد منشیات فورسز نے 953 افراد کو گرفتار کر لیا
— February 29, 2016
جدہ ( اے آ ئی اے ) سعودی انسداد منشیات فورسز نے 953 افراد کو گرفتار کر لیا . سعودی وزارت داخلہ کے مطابق محکمہ انسداد منشیات فورسز نے پچھلے سال اور رواں برس کے ابتدائی چار مہینوں میں 953 افراد کو حراست میں لیا ہے جن پر منشیات کی اسمگلنگ اور اس کی ترویج میں ملوث عناصر شامل ہیں۔ منشیا ت کیسز میں گرفتار ہونے والے ملزمان میں 258 مقامی ٗ 695 ملزمان کا تعلق 35 مختلف ملکوں سے ہے۔ ترجمان وزارت داخلہ جنرل منصور الترکی کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ منشیات مافیا کے خلاف آپریشن میں ایک سیکورٹی اہلکار جاں بحق اور 28 زخمی ہوئے ٗ پانچ منشیات فروش ہلاک اور 13 زخمی ہوئے۔ ترجمان نے بتایا منشیات کے اسمگلروں کے خلاف کارروائیوں میں ان سے نہ صرف بھاری مقدار میں منشیات کی مختلف اقسام قبضے میں لی گئیں بلکہ اسلحہ اور بھاری رقوم بھی ضبط کی گئی ہیں۔گرفتار ملزمان کو عدالتوں میں پیش کیا گیا۔ ان میں سے بعض کو سزائیں سنائی جا چکی ہیں ٗ کئی کا ٹرائل جاری ہے۔