پاکستان میں سحروافطار میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی : عابد شیر علی

پاکستان میں سحروافطار میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی : عابد شیر علی

Abid-Sher-ali

گوجرانوالہ ( اے آ ئی اے ) وزیرمملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے رمضان المبارک میں سحر و افطار کے اوقات میں ملک کے اکثر علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کردیا۔گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ رات کے وقت کئی علاقوں میں کنڈے سے ایئرکنڈیشن چلائے جاتے ہیں جسے روکنے کیلئے واپڈا افسران و ملازمین کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ جو شخص بجلی کا بل ادا نہیں کرتا اس کا کنکشن کاٹ دیا جائے خواہ کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو۔ انہوںنے کہا کہ رمضان المبارک میں ملک کے 85 فیصدعلاقوں میں سحروافطار میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی جبکہ 2018 تک پاکستان سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوجائے گا۔

About author