دوا ساز کمپنیوں نے دوبارہ قیمتوں میں اضافہ کردیا
— June 2, 2016
اسلام آباد ( اے آ ئی اے ) دوا ساز کمپنیوں نے بجٹ سے پہلے ہی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ کردیا ہے ۔ باخبر ذرائع کے مطابق ادویات کی قیمتیں 70 سے 110 فیصد تک بڑھا دی گئی ہیں۔ ذہنی امراض، کھانسی، ملیریا اور چھالوں سمیت مختلف بیماریوں کی ادویات شامل ہیں۔ بام، انجکشن اور بچوں کے حفاظتی قطرے بھی مہنگے ہوگئے ہیں ۔ واضح رہے کافی ادویات مارکیٹ سے غائب ہیں . درد کی ادویات بھی 60 سے 110 فیصد مہنگی کردی گئی۔