پاکستان سے لوڈ شیڈنگ ختم کردیں گے: نواز شریف

پاکستان سے لوڈ شیڈنگ ختم کردیں گے: نواز شریف

Nawaz-Sharif

اسلام آباد  (اے آ ئی اے  ) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان بجلی کی کمی پوری کرنے کیلئے متبادل ذرائع بروئے کارلارہی ہے ۔ اپنے دور اقتدار تک ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر دیں گے۔ ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت توانائی منصوبوں کے جائزے کے لیے اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرااسحاق ڈار، خواجہ آصف، شاہد خاقان عباسی اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے شرکت کی ۔ اجلاس کے دوران وزیر اعظم نے توانائی منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ توانائی منصوبوں پر عملدرآمد کے دوران شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔

About author