تعمیر مائیکروفنانس بینک کا نام تبدیل کر کے ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک رکھ دیا گیا

تعمیر مائیکروفنانس بینک کا نام تبدیل کر کے ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک رکھ دیا گیا

Telenor-Bank

اسلام آباد ( اے آ ئی اے ) اسلام آباد ٹیلی نار گروپ کی تعمیر مائیکروفنانس بینک میں 100فیصد ملکیت کے حصول کو ایک سال کا عرصہ گزرنے کے بعد بینک کو نئی شناخت دیتے ہوئے اس کا نام ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک رکھ دیا گیا ہے۔ بینک کا قیام 2005میں عمل میں آیا اور اس نے ٹیلی نار پاکستان کے ساتھ 2009 میںمتعارف کرائے گئے مشترکہ منصوبے اور اب تک کی سب سے بڑی موبائل بینکاری سہولت ’ ایزی پیسہ‘ کی بدولت شہرت حاصل کی۔ بینک کے صدر اور سی ای او علی ریاض چودھری نے میڈیا بریفنگ میں بینک کی نئی کارپوریٹ شناخت کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہماری نئی شناخت پاکستان کے بینکاری شعبے میں نمایاں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کو ظاہر کرتی ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سید ثمر حسنین نے کہا کہ بنک کی منتقلی کا عمل کامیابی سے مکمل کرنے پرٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

About author