کراچی میں ہیٹ ویو سے 600 افراد کی موت کی خبر غلط ہے ، ایدھی فاونڈیشن
— June 3, 2017
کراچی ( اے آ ئی اے ) کراچی میں ہیٹ ویو سے 600 افراد کی موت کی خبر غلط ہے۔ ترجمان ایدھی فاونڈیشن انور کاظمی کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہیٹ ویو سے 600 افراد کی موت کی خبر غلط ہے۔ 12دنوں میں جو میتیں لائی گئی ہیں ان کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ موجود ہیں۔ کسی میں بھی وجہ ہیٹ اسٹروک نہیں لکھی گئی اور عوام افواہوں پر کان نہ دھریں۔ ترجمان ایدھی فاونڈیشن کے مطابق گزشتہ 12 دنوں میں ایدھی کے تینوں مردہ خانوں میں 600سے زائد لاشیں لائی گئیں۔ ان کا کہنا ہے کہ شہر میں گرمی زیادہ ہے لیکن اموات ہیٹ اسٹروک سے نہیں ہوئیں اور عوام سے افواہوں پر کان نہ دھرنے کی اپیل کرتے ہیں