سعودی حکومت نے سرکاری ملازموں کی بند مراعات فوری بحال کردیں

سعودی حکومت نے سرکاری ملازموں کی بند مراعات فوری بحال کردیں

saudi-arabia

جدہ ( اے آ ئی اے  ) سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صدارت میں ہونے والے اعلی سطحی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وہ تمام مراعات جو نو ماہ قبل حکومت نے سرکاری ملازموں کی بند کردی تھیں انہیں فوری بحال کردیا گیا ہے ، ان مراعات میں تنخواہوں میں اضافہ ، بونس او ر دیگر الائونسز شامل ہیں ۔ نیز سعودی حکومت نے نئے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی تقرری کی خوشی میں سرکاری اداروں میں مزید ایک ہفتہ کی تعطیل کا اضافہ کردیا ہے اب سعودی عرب میں سرکاری دفاتر ۹ ، جولائی کو کام کرنا شروع کرینگے ۔

About author