سعودی شاہی گارڈ کا سربراہ تبدیل
— July 22, 2017
ریاض ( اے آ ئی اے ) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے خصوصی فرمان کے تحت اہم شعبوں میں نئے تقرر اور تبادلے کئے گئے ہیں۔ اس ضمن میں شاہی گارڈ کے سربراہ کو بھی تبدیل کردیا گیا ہے۔ احمد العوھلی کو شاہی گارڈ کے سربراہ کے عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ جنرل سہیل المطیری کو شاہی گارڈ کا نیا چیف مقرر کیا گیا ہے